بھٹکل :27/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل بلدیہ کی جمعرات کومنعقد ہ عام میٹنگ میں بلدیہ حدود کے دوکانوں کی نیلامی کارروائی کا فیصلہ ڈی سی کو سونپ کر منظوری لینے کا فیصلہ لیا گیا ۔
نیلا می کے دوران جو کرایہ طئے ہوا اس کے متعلقہ فرد سے معاہدہ پر دستخط لئے جائیں گے، اگر وہ اس کو نہیں مانتے ہیں تو نیلامی کے لئے بطور ضمانت کردہ رقم ضبط کرلی جائے گی اور آئندہ بلدیہ کے کسی بھی نیلامی کارروائی میں متعلقہ فرد کو شریک ہونے کی اجازت نہ دیتے ہوئے سیاہ فہرست (بلیک لسٹ) میں شمار کرنے کا صدر صادق مٹاکی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں پرانے بس اسٹانڈ کے قریب پرانی بلدیہ عمارتوں کو منہدم کرکے نئی عمارت تعمیر کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا ۔ اس تعلق سے مکمل مطالعہ کرکے نقشہ تشکیل دئیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ بلدیہ نائب صدر کے ایم اشفاق، چیف آفیسر رمیش اور بلدیہ ممبران موجود تھے۔